کپواڑہ کے بالائی علاقوں میں ٹریفک معطل

 
کپواڑہ// کپواڑہ کے بالائی علاقوں بشمول زیڈ گلی مچل، فرخیان ٹاپ ،کیران، سادھنا ٹاپ، بڈنمل، کمکڈی اور جم گنڈ میں 7 سے 8 انچ گہری برف باری ہوئی جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ان علاقوں کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی ہے۔
 
ایک اہلکار نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کی صورت حال پیدا ہوگئی جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر ٹریفک کو معطل کردیا گیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ موسم کی بہتری کے بعد ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ 
 
دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ نے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ "غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں“۔