کپواڑہ: ٹریکٹر کی زد میں آ کر ایک لقمہ اجل، ایک زخمی

نیوز ڈیسک
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہٹمولہ علاقے میں چلتے ہوئے ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

 

ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ آج دوپہر ہٹمولہ کے ووگبل میں ایک ٹریکٹر کی زد میں آ کر ایک ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

 

اہلکار نے بتایا کہ مہلوک شخص کی شناخت 50 سالہ مامدین جندر ولد علی محمد جندر ساکن ووگبل کپواڑہ اور زخمی کی شناخت (ڈرائیور) بہودین شاہ (عمر 40) ساکنہ کرہامہ کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا۔

 

دریں اثناء ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا جا رہا ہے تاکہ مناسب تحقیقات کی جا سکیں۔