کپواڑہ میں پہلی بار منعقدہ | پولیس خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ، لولاب ٹیم فاتح

اشرف چراغ

کپوارہ //خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بااختیار بنانے کا پلیٹ فارم، کپواڑہ پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ برائے خواتین کا فائنل میچ، جو 11 جولائی کو شروع ہوا، اسپورٹس گرائونڈ ڈی پی ایل کپواڑہ میں کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ میں ضلع کپواڑہ کی آٹھ خواتین ٹیموں نے حصہ لیا اور ان میں سے گروتھ اسپورٹس اکیڈمی اور لولاب اسٹارز نے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا۔ اس میچ میں گروتھ اسپورٹس اکیڈمی نے 10 اوورز میں 105 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے لولاب سٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ایمن بشیر میچ کی اسٹینڈ آرٹ پرفارمر رہیں۔ انہوں نے 57 رنز بنائے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہوا۔ پورے ٹورنامنٹ میں اس کی شاندار کارکردگی( 257 رنز،5 وکٹیں)کے باعث اسے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی ملا۔ اختتامی تقریب کا مشاہدہ مہمان خصوصی ایس ایس پی کپوارہ شری شوبھت سکسینہ نے کیا، جنہوں نے اس تقریب کی صدارت کی اور فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات پیش کیے۔ جیتنے والوں کو 25,000/- کے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15,000/- کا نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ خواتین کے لیے کپوارہ پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ پہلی بار منعقد کیا گیا تھا اور یہ ضلع میں خواتین کے درمیان کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے پولیس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔