کپواڑہ میں معذور افراد کیلئے کھیل مقابلے | والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر // پولیس نے ڈی پی ایل کپواڑہ میں خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے ایک خصوصی بیڈمنٹن مقابلے کا انعقاد کیا۔ علاوہ ازیں 27 جولائی سے شروع ہونے والا والی بال ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوگیا۔بیڈمنٹن مقابلے میں آٹھ خصوصی طور پر قابل لڑکیوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ رضوانہ بانو اور رفعت جان نے مقابلے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میچ میں رضوانہ مقابلے کی فاتح بن کر ابھری۔ تقریب میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ جیتنے والوں اور شرکا میں ٹرافیاں، نقد انعامات اور تسلی کے تمغے تقسیم کیے گئے، ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اور ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی۔علاوہ ازیں والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھانہ سوگام میں کھیلا گیا۔ 27 جولائی کو شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پی ایس سوگام کے دائرہ اختیار سے 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ بوائز ہائی سکول پتوشاہی اور آرمی گڈ ول سکول چندیگام کے درمیان ہوا۔