کپواڑہ میں سرنگ دھماکہ|| 2 فوجی اہلکار زخمی

اشرف چراغ

کپوارہ//جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک مشتبہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔حکام نے جمعہ کو بتایاکہ دھماکا ترہگام میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب صبح 3 بجے اس وقت ہوا جب فوجی اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا”دھماکے میں فوج کے 19 سکھ رجمنٹ کا ایک حوالدار اور ایک نائک زخمی ہوئے، اور دونوں زخمیوں کو کپواڑہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا،” ۔حکام نے مزید کہا کہ اب دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔