کپواڑہ میں دومنشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد

سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔
 
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ پولیس نے دو منشیات فروش جن کی شناخت سمیع ا ﷲ عرف دنراج ولد حفیظ ا للہ ساکن برنواری کپواڑہ اور اقبال جعفر ڈار ولد محمد عبدا للہ ساکن چھلگنڈ لائی ہامہ کے بطور ہوئی ہے پر پی ایس اے عائد کرکے اُنہیں جیل بھیج دیا ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ دونوں مقامی نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے میں پیش پیش تھے ۔
 
دریں اثنا پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے اور جرائم کو پنپنے سے روکنے کے لئے محکمہ کو اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو ان بدعات سے پرے رکھا جاسکے۔
 
پولیس نے ایسے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور ناجائز کار وبار سے باز آجائیں بصور ت دیگر ان کے خلاف قانونی کے مطابق کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔