سری نگر// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بدھ کی دوپہر کو ایک فوجی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک فوجی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ 21 رجمنٹ کے اہلکاروں کو لے جانے والی فوج کی گاڑی ماچل سے جاتے ہوئے سرکولی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے 168 ملٹری ہسپتال ڈرگمولہ منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے ایک کو وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔