کپوارہ ہیلپ لائن کو400فون کالیں موصول

کپوارہ// وروناوائرس کی عالمگیر وبا کی روکتھام کیلئے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں کپوارہ کے شہریو ںکی مشکلات  دور کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ  کی طرف سے قائم کی گئی ہیلپ لائن کو دوروز کے دوران 00 4 فون کالز مو صول ہوئیں ۔ہیلپ لائن کی نگرانی پر مامور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کپوارہ بشیر احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ بیرونی ریاستوں میں درماندہ کپوارہ کے شہریو ں کو یقین دلایا گیا ہے کہ انہیں لانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔اس دورا ن ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کہا کہ ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے جو شہری بیرونی ریاستوںمیں پھنسے ہیں اگر ان کے گھروالو ںکو کسی بھی مشکل کا سامنا ہے تو انہیں دور کرنے کیلئے اقدام کئے جائیں گے اور اس کے لئے ضلع انتظامیہ نے مشینری کو متحرک کیا ہے اور ایک نظام قائم کیا گیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن پر تعینات نو ڈل آفیسر آمنہ بٹ نے بتا یا کہ فون کالز مو صول ہونے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے بیرون ریاست درماندہ لوگو ں کے مسائل وہا ں کی انتظامیہ سے اٹھائے اور اکثر و بیشتر علاقوں میںکپوارہ ضلع کے درماندہ لوگو ں کو پنجاب انتظامیہ نے راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم کیں ۔