کپوارہ کے ہسپتال میں معمر شخص کی لاش پائی گئی، متوفی کی تحویل سے70 ہزار روپے بر آمد

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہسپتال میں بدھ کی صبح ایک معمر شخص کی لاش پائی گئی جس کی جیب سے پولیس نے 70 ہزار روپے نقدی بر آمد کئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہسپتال میں بدھ کی صبح ایک 90 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ شاید متوفی شخص نے ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے لئے ہسپتال میں رات گذارنے کے لئے پناہ لی تھی اور اس کی تحویل سے 70ہزار روپے کی رقم بر آمد ہوئی ہے۔