کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے متعدد دیہات میںبجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف صارفین میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ضلع کے ا ٓ ورہ ،منون ،میر مقام ،لدر ون ،زرہامہ ،لدرناگ ،کاواری سمیت درجنو ں دیہات کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی کی نا قص سپلائی کی وجہ سے لوگ تنگ آ چکے ہیں اور یہ علاقہ شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق ان علاقوں کو ہری ترہگام کے رسیونگ اسٹیشن کی بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے لیکن سر دیو ں کے ان ایام میں محکمہ بجلی کے مرتب کئے گئے بجلی شیڈول پر عمل در آمد نہیں ہو پارہا ہے اور ان علاقوں کو ہر 10منٹ کے بعد بجلی سپلائی کا ٹ دی جاتی ہے ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ بجلی فیس با قاعدگی ادا کر نے کے باوجود بھی انہیں معقول بجلی سپلائی فرہام نہیں کی جاتی ہے اور ان علاقوں میں صارفین کو سخت بجلی بحران کا سامنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترسیلی لائنوں کو درختو ں سے لٹکایا گیا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی جانو ں کے لئے خطرہ ثابت ہوتی ہیں ۔آ ورہ کے لوگو ں نے بتا یا کہ یہاں کے اکثر و بیشتر ٹرانسفارمروں کو دیوارو ں یہ عارضی ڈھانچو ں پر نصب کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اگرچہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو باخبر بھی کیا لیکن آ ج تک بھی ان بجلی ٹرانسفارمرو ں کے لئے مکمل اور پختہ ڈھانچے تعمیر نہیں کئے گئے ہیں ۔اس دوران لدر ناگ اور لدر ون کے لوگو ں نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ ان دیہات کو سرے سے ہی نظر انداز کیا گیا کیونکہ نہ یہا ں بجلی کے آ نے کا وقت ہے اور نہ جانے کا ۔ان دیہات کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے نومبر مہینے سے ہی یہاں لوگو ں کے معقول بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے اور نتیجے کے طور یہ علاقے شام ہوتے ہیں گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔
کپوارہ کے بیشتر علاقوں میںگھپ اندھیرا
