کپوارہ کے بالائی علاقوں میں سڑکو ں پرپھسلن بڈنمل اور جمہ گنڈ کی سڑکیں 5روز سے بند

اشرف چراغ

کپوارہ//جمعہ کی رات کو معمولی برف باری کے بعد کپوارہ ضلع کے بالائی علاقوں میں رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور یخ بستہ ہوائو ں کی وجہ سے سڑکو ں پر جمع برف جم گئی جبکہ پانی کے نل اور کچھ آبی ذخائر بھی منجمد ہوگئے ۔سڑکو ں پر پھسلن کی وجہ سے صبح کے وقت گا ڑیو ں کی آ مد و رفت میں خلل پڑ گیا تاہم دھوپ کھلنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد برف پگھلنے کے ساتھ ہی گا ڑیو ں نے چلنا شروع کیا۔بھاری برف باری کی وجہ سے ضلع کے سرحدی علاقوں جن میں چوکی بل ،کرناہ ،میلیال کیرن ،کلاروس ،مژھل ،زرہامہ ،جمہ گنڈ اور چوکی بل بڈنمل شامل ہیں،کی سڑکیں 5ویں روز بھی گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بند پڑی ہیں ۔بھاری برف باری کے بعد سڑکیں بند ہونے کے نتیجے میں ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافر ضلع کے متعدد مقامات پر در ماند ہ ہیں ۔انہو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اب موسم ساز گار ہے اور ان سرحدی علاقوں کو جانے والی سڑکو ں سے برف ہٹانے کاکام شروع کریں ۔بتایا جاتا ہے کہ نستہ ژھن گلی ( سادھنا) پر 6فٹ ،مژھل کی زیڈ گلی پر 5فٹ ،فرکیا ں گلی پر 6فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ بابا ٹاپ بڈنمل پر4فٹ برف جمع ہے ۔ا س دوران جے کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک انتباہ جاری کر دیا گیا جس میں اگلے 24گھنٹو ں کے دوران 2 ہزار میٹر بلندی پر واقع علاقوں میں بر فانی تودے گر آنے کا اندیشہ لا حق ہے اور اس سلسلے میں سرحدی علاقوں کے لوگو ں سے کہا گیا کہ وہ اپنی نقل و حمل میں حد درجہ احتیاط برتیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئیں ۔