کپوارہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کی مہربانی

کپوارہ// کپوارہ میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق ضلع کے بالائی علاقوں میں اتوار کی شام سے ہی موسم نے کروٹ لی اور برف باری شروع ہوئی جو پیر کی دوپہر تک جاری رہی ۔اطلاعات کے مطابق نستہ ژھن گلی پر6،فرکیاں 5اور مژھل کی زیڈ کی گلی پر 5انچ تازہ برف جمع ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بھی 3انچ برف جمع ہوئی ۔تازہ برف باری کے نتیجے میں کیرن ،مژھل اور کرناہ کی سڑکو ں کو گزشتہ شام سے ہی گاڑیو ںکی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا ۔محکمہ بیکن نے اگرچہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سرحدی علاقوں کو جانے والی بند پڑی سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا  اور چوکی بل کرناہ پر 10کلو میٹر تک برف صاف کیا لیکن بعد میں مذکورہ سڑک پر پسیاں گر آئیں اور برف ہٹانے کے کام میں رکاوٹ پڑگئی ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ نے مشورہ دیا کہ چوکی بل کرناہ سڑک پر اس وقت تک کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے  جب تک نہ برفانی تودے گرنے کا سلسلہ رک نہ جائے ۔انہو ں نے سڑک پر سفر کرنے والے لوگو ں سے کہا کہ وہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ کے کنٹرول روم سے پہلے رابطہ کر یں کیونکہ جو مشورہ جاری کر دیا گیا وہ لوگو ں کے مفاد اور حفاظت کے لئے ہے ۔