کپوارہ// ضلع کپوارہ میں 4روز سے جاری بارشو ں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہفتہ کو اگرچہ موسم میں بہتری آئی تھی تاہم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو پورے ضلع میں ایک بار پھر برف باری اور بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار کی دوپہر تک جاری رہا۔ضلع کے بالائی علاقوں درد پورہ ،کاچہامہ ،فرکن ،بنگس ،تمنہ ،مارسری،زون ریشی سمیت دیگر علاقوں میں 2سے3انچ برف ریکارڈ کی گئی تاہم کرناہ کے کنڈی ،ٹنگڈار اوردلدار میں 4انچ اور باغ بیلا ،حاجی نا ڑ اور دیگر علاقوں میں 1فٹ برف جمع ہوئی ۔اس دوران کرناہ کی نستہ ژھن گلی پر 4،مژھل کی زیڈ گلی پر 3اور فرکیا ں گلی پر 3فٹ جمع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کو جانے والی سڑکیں گا ڑیو ں کی نقل و حمل کے لئے بند ہیں ۔برف باری کی وجہ سے کرناہ ،کیرن اور مژھل کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ گیا ہے ۔ان علاقوں کے درجنو ں مسافر ضلع کے دیگر علاقوں میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ کپوارہ ضلع میں نومبر2019 میں ہوئی برفباری کے بعد اب تک چوکی بل کرناہ سڑک 40بار گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بند ہوگئی ۔
راجوری میں فوج نے 9افراد کو بچالیا :دفاعی ترجمان
سرینگر //راجوری کے پہاڑی علاقے میں برف میں پھنسے پانچ خواتین سمیت 9 افرا دکو فوج نے بچالیا۔ دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راجوری میں ڈیرا کی گلی میں برفباری کے نتیجے میں 9 افراد پھنس کر رہ گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوج کی امدادی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور سخت موسمی صورتحال کے بیچ سبھی افراد کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سومو میں سوار نو افراد بھاری برفباری کے بیچ پھنس گئے تھے جن کی فوج نے مددکی۔