کپوارہ کا ایک اور طالب علم لاپتہ

 کپوارہ//مغل پورہ کپوارہ کے شارق ظہور کے لاپتہ ہونے کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ ہلمت پورہ سے تعلق رکھنا والا9ویں جماعت کا طالب علم 3نومبر سے لاپتہ ہے جس کے نتیجے میں ان کے لو احقین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔لاپتہ طالب علم کے والد مشتاق احمدنے کہا کہ ان کا 14سالہ بیٹا شا ہد مشتاق جو اقراء پبلک سکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ،رواں مہینے کی3تاریخ سے لاپتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہد 3نو مبر کو گھر سے کھیلنے کے لئے نکالا لیکن جب شام تک واپس نہیں آ یا تو انہیں سخت تشویش ہو گئی اور ان کی تلاش کے لئے نکلے تاہم بسیار تلاش کے باوجود کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ۔مشتاق نے کہا انہوںنے اس سلسلے میںپولیس کے پاس گمشدگی سے متعلق ایک رپورٹ بھی درج کی ۔شاہد کے لو احقین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے لخت جگر کی سلامتی سے متعلق سخت تشویش ہے ۔اس دوران مغل پورہ کا 16سالہ شارق ظہور گزشتہ مہینے کی 30تاریخ سے لاپتہ ہے اور ابھی تک اس کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔شارق کے بھائی نے بتا یا کہ انہوں نے شارق کو ہر ممکنہ جگہ تلاش کیا لیکن کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ۔کپوارہ میں نوجوانو ں کی پر اسرار گمشدگی سے مقامی لوگو ں میں تشویش بڑھ گئی ہے ۔