کپوارہ پولیس کی بروقت کارروائی | کرناہ کے بزرگ شہری کی جان بچائی

کپوارہ// کرناہ علاقہ میں کپوارہ پولیس نے ایک علیل بزرگ شہری کو چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال پہنچا یا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی ۔ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے بتا یا کہ کرناہ پولیس کو جبڑی علاقہ سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں مقامی لوگوں نے خوف کی آواز میں پولیس سے کہا کہ یہاں ایک 80سالہ الف الدین ولد حبیب اللہ زبردست بیمار ہے اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے تاہم بھاری برف باری کی وجہ سے سڑک رابطہ بند ہونے کے نتیجے میں وہ انہیںہسپتال نہیں لے سکتے اور اگر وہ وقت پرہسپتال نہیں پہنچ پایا تو ان کی جان کو خطرہ ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کرناہ انسپکٹر مدثر احمد کی سر براہی میںپولیس کی ایک ٹیم اس مقام کی طرف روانہ ہوئی جہا ں بزرگ علیل شہری کو ہسپتال لیناتھا ۔کرناہ پولیس کی ٹیم نے مذکورہ شہری کو چار پائی کے ذریعے کاندھو ں پر اٹھا کر چرکنگی تک پہنچایا جہا ں پولیس کی گاڑی پہلے ہی موجود تھی ۔پولیس نے فوری طور شہری کو لے کر سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار پہنچایا تاہم کونہ گبرا کے مقام پر ہسپتال ایمبولنس مریض کو پہنچانے کے لئے انتظار کر رہی تھی اوربزرگ شہری کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے فوری طور ان کا علاج کیا اور ان کی جان بچائی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ اگرکرناہ پولیس نے بروقت یہ اقدام نہیں کیا ہوتا تو مریض کی جان کوسخت خطرہ لاحق تھا ۔