کپوارہ میں12ماہی گیر مالی مدد کیلئے منتخب

کپوارہ//کپوارہ میں منعقدہ قرعہ اندازی کے دوران پی ایم ایم وائی اسکیم کے تحت 12 ماہی گیروں کو مالی مدد کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ماہی گیروں کے انتخاب کے لئے ’بلیو انقلاب ‘ اسکیم کے تحت فشریز ڈپارٹمنٹ کپوارہ کے ذریعہ قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ انہیں مکانات کی تعمیر کے لئے مالی مدد فراہم کیا جاسکے۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ نذیر احمد لون نے کی ، جس میں مستحقین کے انتخاب کے لئے ضلعی سطح کے کمیٹی کے ممبران کی موجودگی تھی۔دریں اثناء کپوارہ ، لنگیٹ اور کرناہ کے 33 ماہی گیروں نے مالی مدد کیلئے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس عمل میں شامل سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ کاشتکاروں کو مقررہ وقت میں فوائد حاصل ہوں۔اس موقع پر کسانوں کے علاوہ اے سی ڈی کپوارہ معراج الدین شاہ ، چیف ایگریکلچر آفیسر ، لیڈ بینک منیجر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔