کپوارہ میں 6دہائی پرانا پل ڈھ گیا

کپوارہ // ضلع کپوارہ میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے چھ دہائی پرانا ایک پل ڈھ گیا۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2008 میں اس پل کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیاتھا۔ 100میٹر لمبا یہ پل چھ دہائی قبل ہائی ہامہ نالہ پر تعمیر کیا گیا تھا ،جو پیر کی شب موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ڈہ گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کا کہنا ہے کہ اس پل کو 2008میں ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ پل صرف پیدل چلنے والے استعمال کرتے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پل رات کے دوران ڈہ گیا ،جسکی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔