کپوارہ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد ڈاکٹر سامون کا پانی کی فراہمی، بجلی اور تعلیمی شعبے کی بنیادی سہولیات پرزور

اشرف چراغ

کپوارہ//پرنسپل سکریٹری، اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ہفتہ کوضلع کپوارہ کاوسیع دورہ کیا اور ترقیاتی پرو جیکٹوں کے کام کاج کا جائز ہ لیا۔ڈاکٹر اصغر سامون جو ضلع کپواڑہ کے مینٹر سکریٹری بھی ہیں نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کارہامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولی ٹیکنک کالج میں طلبا کے لیے خریدی گئی بس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں کاری ہامہ کپواڑہ میں لفٹ واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جو جل جیون مشن کے تحت جل شکتی ڈویژن کپواڑہ کے ذریعے تعمیر کی جارہی ہے جس کی تخمینہ لاگت 607.91 لاکھ ہے۔ اس سے علاقے کے 9177 افراد مستفید ہوں گے۔ پرنسپل سکریٹری نے 538 لاکھ کی تخمینہ لاگت کے ساتھ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کردہ گالی زو کپواڑہ میں 10 میگاواٹ ریسونگ اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ انہوںنے آئی ٹی آئی کپواڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے پاس آٹ طلبا اور ٹرینیوں اور محکمہ جل شکتی کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے آئی ٹی آئی کپواڑہ میں اپ اسکل کورس مکمل کیا۔ ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئی کپوارہ کے پاس آٹ ٹرینیز اور سرفہرست کامیابی حاصل کرنے والوں میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔پرنسپل سکریٹری نے ضلع انتظامیہ کپواڑہ کو ہدایت دی کہ وہ کاری ہامہ میں 200 کنال اراضی یا گورنمنٹ آئی ٹی آئی کپوارہ کے اضافی بلاکس کی تعمیر کے لیے کسی اور مناسب جگہ کی نشاندہی کریں جس میں طلبا کے لیے رہائش کی سہولت موجود ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے بعد میں ایچ او ڈیز، ضلعی اور سیکٹرل افسران کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کپوارہ کے میٹنگ ہال میں ڈسٹرکٹ کیپیکس، سی ایس ایس اور دیگر شعبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر۔ ڈویفوڈے ساگر دتاترے نے پرنسپل سکریٹری کو ضلع کے ترقیاتی منظر نامے بشمول ضلع کپکس بجٹ، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور دیگر شعبوں کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر سامون نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ضلع میں پانی کی فراہمی، بجلی، صحت اور تعلیم کے شعبے کی بنیادی سہولیات پر توجہ دیں۔