کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں سرکلی کے مقام پر مژھل سے کلاروس کی طرف ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جسمیں ایک فوجی اہلکارہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے ۔ 21مہا رریجمنٹ کی گاڑی مژھل سے کلاروس کی طرف آرہی تھی کہ اس دوران سر کلی کے مقام پر گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر گئی اور لڑھک گئی جس کے دوران 5فوجی اہلکار شدید طور زخمی ہوئے ۔ حوالدار چندر شیکر ولد روپ چند ساکن ناگپور موقع پر ہی دم تو ڑ بیٹھا جبکہ دیگر 4زخمیو ں کو فوری طور درگمولہ فوجی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا جہا ں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
کپوارہ میں فوجی گاڑی کو حادثہ
