کپوارہ میں جیش جنگجو گرفتار،پولیس کا دعویٰ

کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میں جیش محمد سے تعلق رکھنے والے جنگجو کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق درگمولہ علاقہ میں ایک ناکہ پرجیش سے وابستہ جنگجو کو گرفتار کیاگیا،جس کی تحویل سے ایک چینی ساخت کاہتھ گولہ،اورساڑھے تین لاکھ روپے برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 333/2020 درج کیا ہے۔