سری نگر// شمالی ضلع کپوارہ کے میال کرال پورہ علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کوئی جنگلی جڑی بوٹی کھانے سے بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے میال کرال پورہ علاقے میں ایک کنبے کے پانچ افراد نے کوئی جنگلی جڑی بوٹی کھائی جس کے کھانے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمسایوں نے انہیں سب ضلع ہسپتال کرال پورہ پہنچایا جہاں سے انہیں ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا۔