کپوارہ// جموں کشمیراسمبلی کیلئے چنائو اکتوبر یانومبر میں ہوں گے۔اس بات کااظہار بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں کشمیر کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کپوارہ میں پارٹی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حدبندی کمیشن مئی میں اپنی رپورٹ محکمہ قانون کو پیش کرے گا۔کول نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جموں کشمیر اسمبلی کے چنائو کیلئے چار ماہ کی مہلت طلب کی ہے اور اس طرح اکتوبر یانومبر میں جموں کشمیر اسمبلی کے چنائو منعقد ہوں گے۔ اشول کو ل نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو لوگو ں کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز لوگ اس پارٹی میں شامل ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگو ں کے لئے واضح پیغام ہے جو ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وادی میں کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں کرے گی لیکن لوگو ں کے بھر پور تعاون سے پارٹی نے وادی میں تین سیٹیں جیت لی اور آنے والے اسمبلی الیکشن میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی بھاری اکثر یت سے جیت کر ابھرے گی۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دن رات ملک کے غریب عوام کے لئے کام کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی کئی ریاستو ں کے اسمبلی چنائو میں پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئی ہے ۔اشوک کول نے کہا کہ حد بندی کمیشن مئی کا مہینے شروع ہوتے ہیں اپنی رپورٹ مکمل کر کے محکمہ قانون کو سونپ دے گی جس کے بعد الیکشن محکمہ نے 4ماہ کی مہلت طلب کی ہے اور اس طرح اکتوبر یا نو مبر میں اسمبلی الیکشن منعقد کئے جائیں گے ۔کشمیر فائلز فلم سے متعلق اشوک کول نے کہا کہ اس فلم سے ملک کے سامنے ساری سچائی سامنے آئی ۔انہو ں نے فاروق عبد اللہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جس سال کشمیری پنڈت وادی چھو ڑ کر چلے گئے اس سال 18جنوری تک فاروق عبد اللہ جمو ںو کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے اور کہتے ہیں کہ انہیں جگمو ہن نے نکالا ہے لیکن جگموہن کو کس نے جمو ں و کشمیر کا گورنر بنایا اور اس کو کانگریس سرکار نے یہا ں گورنربناکربھیجا ۔اشوک کول نے مزیدکہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار لوگو ں کی امنگو ں اور خواہشات کے مطابق کام کرتی ہے جبکہ پارٹی نے دہائیو ں سے فراموش ہر فرد کو با اختیار بنانے کا کام کیا ۔اس سے قبل کپوارہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیااور ضلع کے اطراف و اکناف سے لوگ ایک ریلی کے ذریعے کپوارہ پہنچ گئے ۔ کپوارہ کے سیاحوں کے استقبالیہ مرکز میں جمعرات کو ایک روز کنونشن منعقد کیا گیا جسمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جمو ں و کشمیر جنرل سیکرٹری اشوک کول کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈروں نے شرکت کی ۔
کپوارہ میں بھاجپا کا کنونشن
