کپوارہ میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی کرسیا ں خالی

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میںکئی اعلیٰ افسران کی کرسیا ں عرصہ دراز سے خالی ہیں جس کی وجہ سے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ایک ماہ قبل اپنی نوکری سے سبکدوش ہوا جسے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ کا اضافی چارج بھی تھا تاہم اُس کے سبکدوش ہو نے سے دونو ں پو سٹ خالی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ انڈسٹریزکے جنرل منیجر ،پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ،چیف ایگزیکٹیو افسر لولاب، بنگس درنگیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ سو شل ویلفیئر افسر کی کرسیا ں بھی خالی پڑی ہیں ۔ ضلع میں کئی تحصیلداروںاورنائب تحصیلدار وں کی کرسیا ں بھی عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں ۔ کئی بلاک ڈیو لپمنٹ افسرو ں کو اب اضافی چارج دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے علاقوں میں لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کا کہنا ہے کہ انہو ں نے معاملہ صوبائی کمشنر پی کے پولے کی نوٹس میں لایا ہے۔