اشرف چراغ +ارشاد احمد،غلام نبی رینہ
کپوارہ+بڈگام،کنگن//شمالی ضلع کپوارہ کے سونتی پورہ کرالہ پورہ میں ایک ائرٹینکی پھٹ جانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مالک دکان لقمہ اجل بن گیا ۔ محمد دلا و ر میر ولد غلام نبی میر ساکن زون ریشی چوکی بل سونتی پورہ کرالہ پورہ میں نیری کیمپ کے نزدیک ایک دکان چلا رہاتھا جسمیں وہ گاڑیو ں کے ٹائرو ں کی مرمت کے علاوہ ہوا بھی بھرتا تھا ۔جمعرات کی صبح جب محمد دلا ور میر نے اپنی دکان کھولی اور جونہی ائر کمپرسر چالو کیا تو وہ زور دار دھماکہ ہوا اور وہ شدید طور زخمی ہوا ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ اسے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ پہنچایا،لیکن ڈاکٹرو ں نے انہیں مر دہ قرار دیا ۔ادھرکرالہ پورہ چاڑورہ میں سکوٹی زیر نمبر JKOIAL-2389 کو نامعلوم تویرا گاڑی نے ٹکر ماری جس کے سبب سیکوٹی سوار عمر فاروق ولد فاروق احمد شیخ ساکن آستان پورہ راولپورہ سرینگر شدیدزخمی ہوا جسے اگرچہ فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 73/2022 درج کرکے قانونی لوازمات مکمل کرکے متوفی کی لاش آخری رسومات ادا کرنے کے لئے پسماندگان کے سپرد کرکے تویرا گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔ادھر ٹھیون کنگن میں ایک الٹو کا زیر نمبر JK03E/4766اور زائلو گاڈی زیر نمبر 3478/ JK07 کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین 60سالہ زینب ذوجہ محمد حسین 45سالہ مریم دختر محمد علی ساکن کرگل زخمی ہوگئے اس دوران سرینگر گاندربل شاہراہ پر ملہ شاہی باغ گاندربل کے مقام پرآلٹوگاڑی زیر نمبر DL5CK_6925تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر نکل کر کھیت میں لڑھک گئی جس کے نتیجے ڈرائیور رئیس احمد لون ساکنہ بٹہ پورہ سرینگر ،وسیم احمد ماواساکنہ ہریانہ پنجاب، ریاض احمد بٹ ساکنہ شالیمار، ناصر ڈار اور تنویر احمد وانی ساکنان گلاب باغ سرینگر زخمی ہوگئے۔
الطاف بخاری کا اظہارتعزیت
سرینگر//اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے آستان پورہ راولپورہ سے تعلق رکھنے والے عامر فاروق شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جو ایک المناک سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئے ۔پارٹی صدر کی ہدایت پر جوائنٹ سکریٹری سجاد احمد تانترے، امیرا کدل حلقہ کے انچارج محمد اشرف ڈار، کنوینر شعیب ڈار اور دیگر وارڈ صدور نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔پارٹی وفد نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت کیلئے دعا کی۔
سوپورمیں نوجوان کی لاش میوہ باغ سے برآمد
سوپور//غلام محمد// سوپور قصبے میں جمعرات کی صبح مبینہ طورپر لاپتہ ایک22سالہ نوجوان کی نعش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔ 22سالہ عرفان نذیر شاہ ولد نذیر احمد شاہ ساکن نہر پورہ سوپورعید الفطر کے روز یعنی منگل کی شام سے گھر سے لاپتہ تھااورجمعرات کی صبح اس نوجوان کوپُراسرارحالت میں ایک میوہ باغ میں مردہ پایاگیا۔پولیس نے نوجوانکی نعش کواسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ طبی وقانونی لوازمات کوپورا کرنے کے بعدنوجوان کی نعش آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکی گئی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے 22سالہ نوجوان کی مبینہ گمشدگی اورجمعرات کی صبح پُراسرار حالت میں اسکی نعش برآمد ہونے کے سلسلے میں سی آرپی سی 174کے تحت معاملہ درج کرلیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔