کپوارہ قصبہ میں فٹ پاتھو ں پر قبضہ، راہگیروں کو پریشانیاں لاحق

کپوارہ//کپوارہ قصبہ میں قائم فٹ پاتھو ں پر قبضہ کی وجہ سے عام لوگو ں کو عبورو مرور میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کپوارہ بائی پاس ،اقبال مارکیٹ اور ریگی پورہ میں دکانو ں کے آ س پاس فٹ پاتھو ں پر سامان رکھنے کے ساتھ ساتھ ذاتی گا ڑیاں بھی سڑک پر ہی پارک کرتے ہیں جس کے نتیجے میں عام لوگو ں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے کبھی کبھار اس قدر ٹریفک جام ہوتا ہے کہ گا ڑیو ں کو آواجاہی میں بہت وقت لگ جاتا ہے ۔