کپوارہ//کپوارہ کے گالی ذو کرکٹ سٹیڈیم میں بدھ کو T20 میچ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں درجنو ں ٹیمو ں نے حصہ لیا تھا تاہم بدھ کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کے علاوہ ضلع اطلاعاتی آ فیسر اعجاز حسین ملک کے علاوہ یوتھ اینڈ سپورٹس محکمہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔یہ فائنل وکٹوریا کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ،اس موقع پر وکٹوریا کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور20اورو ں میں 149رن بنا کر سٹی کر کٹ کلب کو 150رن کا نشانہ دیا تاہم سٹی کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 18اوروں میں حاصل کر کے فائنل میچ جیت لیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بہترین کارکرگی دکھانے والے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کئے
کپوارہ سٹیڈیم ٹی 20میچ کا فائنل کھیلا گیا
