کپوارہ اور گاندربل کے ڈپٹی کمشنروں کی میڈیا بریفنگ

گاندر بل//کپوارہ اور گاندر بل کے ڈپٹی کمشنروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈ مناسب طرزعمل اور دیگررہنماخطوط پرسختی سے عمل پیرارہیں۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا نے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دیئے گئے ہدایت نامے کے مطابق کووڈ ایپرو پریٹ بہیوئیر ( سی اے بی ) کی سختی سے پیروی کریں ۔ یہ بات انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے رکھی جانے والی کووڈ صورتحال اور تخفیف کی کوششوں کو بانٹنے کیلئے باقاعدہ پریس بریفننگ کے دوران کہی۔ ڈی سی نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کووڈ مثبت مریضوں کی تعداد اور مثبت معاملوں کی شرح میں مسلسل کمی رہی ہے اور پابندیوں کو بھی اسی کے مطابق نرم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں آسانی کے ساتھ لوگوں سے وقتاً فوقتاً کووڈ 19 پروٹوکول اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی جاتی ہے لیکن یہ پچھلے دنوں دیکھا گیا ہے کہ لوگ بازاروں اور پکنک مقامات میں کووڈ پروٹوکول کی سختی سے پابندی نہیں کر رہے ہیں اور ہر فرد کو صورتحال کی ضرورتوں کو سمجھنے کی تاکید کی ۔ ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں کورونا وائیرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔ ویکسی نیشن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت سے ٹیکہ لگانے کی مہم کو تیز کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے تشکیل دی گئی ٹیموں کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر مزید لوگوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ۔ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے قریبی ویکسی نیشن مراکز کا دورہ کر کے ٹیکہ لگائیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے نے میڈیا اَفراد کو ضلع میں کووِڈ موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران ضلع کپواڑہ کے عوام کا کووِڈ مناسب طرزِ عمل کا مظاہرہ  کرنے پر شکریہ اَدا کیا ۔ اُنہوں نے تمام محکموں کے ملازمین کا بھی شکریہ اَدا کیا جنہوں نے کووِڈ وَبائی مرض کو روکنے میں بے لوث خدمات اَنجام دئیے۔اُنہوں نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ وَبائی مرض کے خلاف حفاظتی اِقدامات پر عمل کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مثبت معاملات کی شرح 0.79 فیصد رہ گئی جبکہ شفایابی کی شرح 97فیصد ہوگئی ہے جو ضلع کے لئے اِطمینان کا ایک اَچھا عندیہ ہے۔ڈپٹی کمشنرنے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میںکہا کہ آج تک 45برس سے زیادہ عمر کے ہدف آبادی کا 67فیصد  مکمل ہوچکا ہے جبکہ ضلع میں ابھی تک 18 برس عمر سے 44برس عمر تک کے لوگوں میں 16فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ سے بچنے کے لئے ٹیکہ لگانا اور ایس او پیز پر عمل کرنا واحدذرائع ہے ۔
 
 
 

کووِڈ – 19گائیڈلائنز کی خلاف ورزیاں

۔ 5 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ وصول 

سرینگر//کوروناوائرس کی دوسری لہر کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی مہم جاری ہے اور کووِڈ- 19رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے والے چارافراد کو پولیس نے گرفتارکیااورایک ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ 4011 افراد سے513370 روپے  جرمانہ وصول کیا۔پولیس نے اس کے علاوہ نو گاڑیوں کو بھی کورنا گائیڈ لائنزکی کلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ضبط کیا۔کوروناوائرس سے بچنے کیلئے سرکاری کی طرف سے جاری رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وادی بھر میں پولیس کی کارروائی مہم جاری ہے۔ایک بیان میں پولیس نے عوام الناس سے التماس کیا ہے کہ وہ ہر طور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے چہرے پر ماسک لگائے اور سماجی دوریوں کاخاص خیال رکھیں۔