کپوارہ اور بجبہاڑہ میں میگا بلاک دیوس تقریبات

کپوارہ+اننت ناگ//عوامی رابطہ مہم کے تحت شمالی ضلع کپوارہ اوربجبہاڑہ اننت ناگ میں میگا بلاک دیوس تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔لولاب کے چھئی پورہ علاقہ میں وائس چیر مین ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کونسل فاروق احمد میر کی صدارت میں میگا بلاک دیواس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین ،سب ڈویڑنل مجسٹریٹ لولاب اعجاز احمد کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر  فاروق احمد میر نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد ہے کہ انتظامیہ لوگو ں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کی شکایات سن کر ان کے حل کرنے کی کوشش ہے۔وائس چیر مین فاروق احمد میر نے لولاب وادی میں ہورہی تعمیر وترقی کے کامو ں کا بھی ذکر کیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ لوگو ں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت سنجیدہ ہے کیونکہ انتظامیہ عوامی شکایات کو موقع پر ہی حل کرنے کی خواہاں ہے۔انہو ں نے بی ڈی سی اور دیگر عوامی نمائندو ں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ کامو ں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔اس دوران کرناہ کے ٹیٹوال علاقہ میں بھی بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں سب  ڈیڑنل مجسٹریٹ کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد نے لوگو ں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ا?ئورہ قادر ا?باد بلاک میں بلاک دیوس اجلاس اے ڈی سے کپوارہ غلام نبی بٹ کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل کے حوالہ سے اے ڈی سی کپوارہ کو جانکاری فراہم کی۔قاضی ا?باد کے دیدار پورہ علاقہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد کی صدرات میں بلاک دیواس اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں انہو ں نے لوگو ں کے مسائل غور سے سنے اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل اولین ترجیحات دیکر حل کئے جائیں گے۔ادھر ایس ڈی ایم ا?فس بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے تقریب کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ ایس ڈی ایم بجبہاڑہ، سی پی او، تحصیلدار اور دیگر افسران بھی تھے۔مقامی وفود نے اپنی شکایات میں بجبہاڑہ منی سیکرٹریٹ کی تکمیل، متعلقہ پارکنگ کی سہولت، ٹراما ہسپتال بجبہاڑہ میں ا?ئی پی ڈی بلاک کی تکمیل پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی شکایات سن کر لوگوں کو یقین دلایا کہ منی سیکرٹریٹ رواں ماہ کے ا?خر تک فعال ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ زمین کے ایک ٹکڑے کی نشاندہی کرے گی جسے پارکنگ ایریا کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔زیر تعمیر ٹراما ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سی نے حکام کو پی ایچ سی سے تعمیراتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ انہیں بتایا گیا کہ نیا بلاک آنے والے مہینوں میں مکمل ہو جائے گا۔ڈاکٹر سنگلا نے اس سے پہلے بجبہاڑہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کی پٹی کا دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ 3.5 کلومیٹر طویل لینڈنگ سٹرپ اگلے 15 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔ پٹی پر 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سول انتظامیہ اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے افسران بھی تھے۔