کپتان ٹیم پین نے جیت کا سہرہ ہیزلوڈ اور کمنس کے سر باندھا

ایڈیلیڈ/ آسٹریلیا کے کپتان ٹیم پین نے اس جیت کا سہرہ جوش ہیزلوڈ اور پیٹ کمنس کے سرباندھا۔ پین نے کہا،‘‘ اس جیت کا یقین نہیں ہو رہا۔ میں نے صبح میڈیا سے کہا تھا کہ گیندبازوں کے پاس جلد وکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت ہے لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ یہ اتنی جلدی ہوگا۔ جب کھلاڑی ایسی کارکردگی کرتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔ میں نے پہلی اننگز میں زیادہ سے زیادہ رن بنانے کی کوشش کی کیونکہ پہلی اننگز میں ہمارے 79 رن پر پانچ وکٹ گر گئے تھے اور ہندوستان مضبوط پوزیشن میں آگے بڑھ رہا تھا ۔انہوں نے کہا ‘‘لیکن گیندبازوں نے میچ میں ہماری واپسی کرائی اور اس جیت کا سہرہ گیندبازوں کو جاتا ہے ۔ ہم نے بھلے ہی گیندبازی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہماری بلے بازی توقع کے مطابق نہیں رہی ۔