کٹھوعہ واقعہ:ملزمان کوقرارواقعی سزادی جائے:یونائٹیڈ پیس مومنٹ

 جموں//جموں وکشمیریونائٹیڈ پیس مومنٹ نے ضلع کٹھوعہ کے رسانہ گائوں میں 8سالہ معصوم بچی کی عصمت ریزی اورقتل کے وحشیانہ فعل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کوقرارواقعی سزادینے کامطالبہ کیاہے۔مومنٹ نے مزید کہاہے کہ کٹھوعہ واقعہ درندگی سے بدترہے اوراس نے پوری انسانیت کوشرمسارکردیاہے ۔تنظیم کے عہدیداران نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ریاست اورملک کے ہرمکتبہ خیال کے لوگوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ معصوم بچی کوانصاف فراہم کرنے کیلئے متحدہوکر مہم چلائیں ۔اس دوران تنظیم کے زعمانے کہاکہ کٹھوعہ سانحے  کی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ دنیاکے لوگوں کے دل دہل گئے ہیں اوراس واقعہ کایواین اوکے سیکریٹری ودیگرغیرسرکاری اورسیاسی تنظیموں کی جانب سے نوٹس لے کراس گھنائونے فعل کے مرتکب افرادکوقرارواقعی اورعبرتناک سزادینے کی مانگ کرناخوش آئند ہے۔مومنٹ نے کہاکہ کٹھوعہ واقعہ کودرندگی سے بھی بدترقراردیتے ہوئے اس فعل میں ملوث درندہ صفت اشخاص کوعبرتناک سزادینے کاپرزورمطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایک ملزم کے وکیل انکورشرماکے متصبانہ بیان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہاکہ وکیل کویہ حق نہیں ہے کہ وہ پبلک میں آکر سیاسی بیانات جاری کرے ۔اس کاکام کورٹ میں ہے اس لیے اسے کورٹ میں دلائل پیش کرنے چاہئیں۔اس دوران جموں کشمیریونائٹیڈ پیس مومنٹ کی پریس کانفرنس میں ، ہمت سنگھ چیئرمین جموں وکشمیریونائٹیڈ پیس مومنٹ اورممبر نیچر ہیومن سنٹرک پیوپل مومنٹ بابوسنگھ فائونڈرنیچر ،مین کائنڈ فرینڈلی گلوبل پارٹی محمدشریف سرتاج چیئرمین جموں کشمیرفریڈم مومنٹ ،سردارجسپال سنگھ منگل نیشنل نائب صدر شرومنی اکالی دل مان اورمحمدرشید قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ اس قسم کے گھنائونے جرائم کی روکتھام کیلئے جموں وکشمیرجموں وکشمیریونائٹیڈ پیس مومنٹ متاثرہ بچی کوانصاف دلانے اورخواتین وکم سن بچوں پرکئے جارہے مظالم کی روک تھام کیلئے 29اپریل 2018کوایک روزہ کانفرنس کااہتمام کرنے کابھی اعلان کیا ۔