کٹھوعہ میں کارٹرک سے ٹکرا گئی | 60سالہ خاتون کی موت، 4 زخمی

کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر ایک کار کی ٹرک سے ٹکر ہونے کے نتیجے میں ایک ایک 60 سالہ خاتون کی موت ہو گئی اور اس کے چار رشتہ دار شدید زخمی ہو گئے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر راج باغ میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا کہ کار میں سوار پانچ افراد حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال لے جایا گیا، جہاں چڑوال کی رہنے والی چنچل گپتا کو مردہ قرار دیا گیا۔