سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتہ کو بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
حکام نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستانی افواج نے کیا، یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران پیش آیا جس میں ہیرا نگر سیکٹر کے پنسر پوسٹ پر پاکستانی افواج نے گولیوں چلائیں جس کا بارڈر سیکورٹی فورسز نے ”موثر“ جواب دیا۔
حکام کے مطابق آر پار فائرنگ کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے آج صبح گرنام اور کیرول پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔