کٹھوعہ سانحہ پر کپوارہ میں گجر بکروال کانفرنس کا احتجاج

 کپوارہ// کپوارہ میں بدھ کو گجر بکروال یوتھ کانفرنس نے کٹھوعہ سانحہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے ۔گجر بکروال یوتھ کانفرنس کے کارکنان نے لولاب گیٹ سے کپوارہ کے مین چوک تک ایک احتجاجی جلوس نکالا ۔انہوں نے الزام لگا یا کہ صوبہ جمو ں میں اقلیتی طبقہ خاص کر گجر بکروالو ں کو منصوبہ بند سازش کے تحت ہراساں کیا جارہا ہے تاکہ وہ خوفزدہ ہوکر جموں خطے سے کنارہ کشی کرنے پر مجبور ہوں ۔ کانفرنس کے ریاستی صدر زاہد پر واز چودھری نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ واقع کی آ زادانہ تحقیقات عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔احتجاج کے دوران نئے نائب وزیر اعلیٰ اور سابق اسمبلی سپیکر کویندر گپتا کے حالیہ بیان پر بھی سخت ناارضگی کا اظہارکیا گیا۔