کٹرہ میں ہائی الرٹ جاری

جموں//بھارت کے 72ویں یوم ِ آزادی تقریبات کے پیش نظر شری ماتاویشنو دیوی کٹرہ ریاسی میں پولیس نے ہائی الرٹ جاری کیاہے۔ایس ایس پی ریاسی نشا نتھیال نے بتایاکہ ریاست میں موجودہ حفاظتی صورتحال کے پیش نظر ویشنو دیوی اور شیو کھوڑی شرائین میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس نے فوج کے ساتھ ماتا ویشنو دیوی کٹرہ علاقہ میں مشترکہ طور لمبے روٹ پر گشت شروع کی ہے۔ مختلف مقامات پر پولیس نے سینٹرل ریزرون پولیس فورس کی مددسے خصوصی ناکے قائم کئے ہیں جہاں پر جامع چیکنگ کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ قویک رسپانس ٹیمیں ضلع بھر میں تیار رکھی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور نپٹا جاسکے۔یاد رہے کہ ریاست بھر میں 72ویں یومِ آزادی کے پیش نظر سخت ترین خفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، عارضی طور پر امرناتھ یاترا بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ماتا ویشنو دیوی پر سال بھر یاتریوں کی24گھنٹے آواجاہی جاری رہتی ہے، اس لئے وہاں پر ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے۔