ریاسی // کے وی آئی بی کی جانب سے ضلع کے کٹرہ میں نمائش کم سیل کا انعقادکیا گیا جسکا افتتاح سیکریٹری/چیف ایگزیکٹو افسر کے وی آئی بی رشید احمد قادری نے فائنانشل صلاح کار اشرف ہکلہ ،تحصیلدار کٹرا موہت رینہ ،ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر جموں پون گپتا ،بورڈ ممبران بشمول اوشا رانی سلاتھیہ، پروین خان ، ضلع افسروں و دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سی ای او کے وی آئی بی نے بتایا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد کھادی ولیج انڈسٹریز کے پیداوار کو خریدنے والوں کیلئے دستیاب رکھنے کے لئے کیام جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔سیکریٹری نے کہا کہ ہم مقامی علاقہ کے اینٹر پرینورس کو اپنے پروڈکٹوں کی نمائش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے ایک موقعہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے لوگوں پر کے وی آئی بی کے روز گار پیدا کرنے کی سکیموں کا فائدہ لینے پر اصرار کیا۔ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر جموں پون گپتا نے نمائش منعقد کرنے کے مقصد کا خُلاصہ کیا۔ اس مو قعہ پر مختلف اشیاء کے کم سے کم17اسٹال لگائے گئے جن میںاَچار، ریڈی میڈ کپڑے، جوتے، شہد، سوتی کیری بیگ، فوٹو فریم ، سویا کے پیداوار، مسالے،پشمینہ شال، خوارک پر مبنی پروڈکٹوغیرہ شامل ہیں۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس نمائش میں شرکت کی ۔
کٹرہ میں کے وی آئی بی کی جانب سے نمائش کااہتمام
