کٹرا میں مشکوک نقل و حرکت ،علاقے میں ہائی الرٹ جاری

جموں //مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اور گردونواح میں ہائی الرٹ جاری کرکے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ مشکوک نقل و حرکت پر پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے مشترکہ طور پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی جس دوران تمام علاقوں اور کٹرہ مین مارکیٹ کو محاصرے میں لیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ کٹرہ ریلوے اسٹیشن اور دیگر اہم تنصیبات کی تلاشی بھی لی گئی ۔انہوںنے مزید بتایاکہ اس دوران خصوصی ناکے بھی لگائے گئے جہاں پولیس نے مقامی اور غیر مقامی گاڑیوں کی تلاشی لی ۔پولیس افسر کے مطابق یہ تلاشی کارروائی دو افراد کے مشکوک نقل و حرکت میں گھومنے کی اطلاعات سامنے آنے پر شروع کی گئی ۔تلاشی کے باوجود ویشنو دیوی میں یاترا کا سلسلہ بحسن خوبی جاری رہا۔دریں اثناء جموں توی ریلوے اسٹیشن پر بھی الرٹ جاری کیاگیا اور پولیس نے یہاںبھی تلاشی کارروائی کی ۔