کویندر گپتا نے ’’جی ڈی گوینکاٹوڈلر ہائوس پری سکول ‘‘ کا افتتاح کیا

 جموں/ / ایک نجی سکول ’’جی ڈی گوئینکا ٹوڈلر ہائوس پری سکول ‘‘ کایہاں ہفتہ کے روز افتتاح کیاگیا۔ ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ایک سرکردہ لیڈر کویندر گپتا مہمان خصوصی تھے،جبکہ وارڈ نمبر 50 چھنی ہمت کی کارپوریٹر نینا گپتا ، بی جے پی یوتھ کے ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ اشانت گپتا، صدر بھاوے والی ماتا مندر مارکیٹ ایسو سی ایشن انکش کھجوریہ، بی جے پی مہلا مورچہ کی صدر پونم گپتا، جنرل سیکرٹری بی جے پی مہلا مورچہ کملیش مگوترہ اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھی۔ڈائریکٹر روپالی گپتا نے مہمانوں کو خیر مقدم کیا اور انہیں روائتی لیمپ روشن کرنے کیلئے مدعو کیا ،جسکے بعد تقریب کا افتتاح کیا گیا۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی کویندر گپتا نے ڈائریکٹر روپالی گپتا کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی لیڈر شپ میں خواتین اپنے آپ کو بااختیار محسوس کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے جواں سال اور خواتین اینٹر پرینور جیسے کہ روپالی گپتا آگے آئی ہیںاور ملازمت حاصل کرنے یا گھریلو بیوی بنانے کے بجائے انہوںنے سیلف ایمپلائمنٹ کو ترجیح دی اور جاب کے مواقعے پیدا کئے۔گپتا نے مزید کہا کہ ملک کے نو نہالوں کا مستقبل سنوارنے میں پری سکول ایک اہم کردار نبھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صیح پری سکول کا انتخاب کرنے سے طلاب کو مستقبل بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈائریکٹر روپالی گپتا نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی گوئینکا ٹوڈلر ہائوس پری سکول اُن والدین کے لئے بہتر انتخاب ہے جو اپنے بچوں کے لئے اعلیٰ پری سکول کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی گوئینکا ٹوڈلر ہائوس پری سکول اپنی خود مختاری بنائے رکھی گی اور نئی چیزوں کی کھوج کرے گی ۔ اس موقعہ پر جی ڈی گوئینکا ہیڈ آفس نئی دہلی سے انکت سچدیو اور انشل شرما نے بھی تقریب میں شرکت کی۔