یو این آئی
کویت سٹی// کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت نے استعفیٰ دے دیا۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ولی عہد شیخ میشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔ادھر اردن کے شہزادہ حمزہ بن حسین نے شاہی خطاب واپس کردیا۔ اس سے قبل ان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے شاہی نظام کے خلاف بغاوت کی ہے۔ یاد رہے کہ 1999 ء میں شاہ حسین انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے عبداللہ نے بادشاہ بننے کے بعد سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔