کوہلی کی پگڑی میں تصویر وائرل

ممبئی/بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی پگڑی میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز ایک اشتہار کے شوٹ کے سیٹ سے ویرات کوہلی کی پگڑی پہنے اور گلابی لباس میں انوشکا شرما کی تصاویر سامنے آئیں۔ رپروٹوں کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی یہ تصاویر ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں کلک کی گئی تھیں۔جیسے ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تو مداحوں نے ویرات کوہلی کے نئے لُک کی تعریفیں شروع کردیں۔مداحوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رب نے بنا دی جوڑی 2کی شوٹنگ کر رہے ہیں؟ تو وہیں کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ ویرات میں بہت پُرجوش ہوں۔تاہم، کچھ شائقین کرکٹ ویرات کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز کو چھوڑنے اور اشتہاری فلم کی شوٹنگ کے فیصلے پر افسردہ نظر آئے۔شائقین کرکٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی! کرکٹ چھوڑ دو اور یہی کام کرو۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑی، پھر ون ڈے اور آخر میں ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی تھی۔اس وقت ویرات کوہلی ٹیم میں میں بطور بلے باز کھیل رہے ہیں۔