کوکر ناگ میں کمسن بچہ غرقآب

ڈورو//کوکر ناگ میں کمسن بچہ نہاتے وقت غرقآب ہوگیا ۔اس بیچ علاقہ میں ریچھ کے ایک حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔متی گاورن کوکر ناگ میں 4سالہ سیار احمد پٹھان ولد جاوید احمد پٹھان نزدیکی نالہ میں نہا رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ بچہ پانی کے اندر اچانک غرق ہوا۔ اگرچہ اُسے اسپتال پہنچانے کی کو شش کی گئی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی موت کی آغوش میں چلا گیا ۔اس بیچ جونہی اسکی لاش آبائی گائوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ادھر زلنگام کو کر ناگ میں ریچھ کے ایک حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ریاض احمد ملک و و مختار احمد ملک نامی شہری نزدیکی جنگل سے گزر رہے تھے کہ اس دوران ریچھ نے اُن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے،جن کو علاج ومعالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر لارنو منتقل کیا گیا ہے ۔