کوکر ناگ میں ژالہ باری، فصلوں کو نقصان

اننت ناگ//کوکر ناگ میں اتوار دوپہر کو شدید ژالہ باری سے دھان کی فصل اور میوہ باغات کو سخت نقصان پہنچا ۔ کوکر ناگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اتوار دوپہر کو تیز بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔ژالہ باری کے سبب کھیتوں میں تیار دھان کی فصل اور میوہ باغات کو سخت نقصان پہنچا ۔اس دوران ایس ڈی ایم کوکرناگ محمد روف رحمان نے افسران کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگائیں تاکہ متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔