کوکرناگ میں مکان خاکستر

اننت ناگ //عارف بلوچ//اننت ناگ میں آگ کی ایک واردات کے دوران مالک مکان کی صدمے سے موت واقع ہوگئی۔پھریمو گڈول میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو عبدالرحمن نجار کے دو منزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی۔ اس بیچ مقامی لوگوں ا ور فوج کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کے بلند شعلوں کے باعث مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا گھریلو اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔اس بیچ مکان مالک یہ صدمہ برداشت نہیں کر پایا اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق 60 سالہ عبدالرحمن پیشہ سے مزدور تھا اورکئی ماہ قبل اس نے نیا گھر تعمیر کیا تھا۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔اس دوران کئی سماجی شخصیات نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
 
 

سوپور کے گائوں میں قدرتی گیس کے اخراج سے خوف

غلام محمد
 
سوپور//سوپور کے دورافتادہ گائوں رام پورمیں قدرتی گیس کے اچانک اخرا ج سے دہشت پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق رام پورہ راج پورہ گائوں سوپور میں سوموار کواچانک قدرتی گیس کااخراج ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق گائوں میں سومواردوپہر کو اچانک قدرتی گیس کااخراج شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور حکام کو مطلع کیا۔اس دوران حکام کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع پر ایک ٹیم کو گائوں روانہ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کاپتہ لگایا جائے کہ کس طرح گیس کااخراج ہوا۔