کوکرناگ میں دل دہلانے والا واقعہ | باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ ڈالا

ڈورو//لسرگائوں کوکرناگ میں ایک باپ نے مبینہ طوراپنے کمسن بیٹے کا گلاکاٹ دیا۔عثمان گوہر نامی اس کمسن کو نازک حالت میں ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا جب اُس کے باپ نے مبینہ طور اس کا گلا کاٹ ڈالا۔اننت ناگ ضلع اسپتال کے حکام کے مطابق چار سالہ لڑکے کو نازک حالت میں اسپتال لایا گیا۔اس کا گلا کٹا ہوا تھا اوراس کے بازوپرکئی جگہ گہرے گھائو تھے ۔ بچے کا علاج جاری ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے ۔تاہم پولیس ذارئع نے بتایا کہ ملزم گوہراحمد ڈارکو گرفتار کیاگیا ہے اور اس کیخلاف کیس رنبیرپینل کوڈ کے زیردفعہ307, 32/2019کے تحت درج کیاگیا ہے ۔معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔