اننت ناگ، پونچھ /عارف بلوچ/حسین محتشم/اننت ناگ اور پونچھ میں الگ الگ حادثات میں محکمہ بجلی کے 2ملازمین زخمی ہوئے۔ اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی کا ملازم زخمی ہوا ۔ آڈہال کوکر ناگ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ بجلی کا ملازم عبدالحمید میر ساکنہ بدسگام ٹرانسفارمر کی مرمت کر رہا تھا۔ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کے راست رابطے میں آنے کے سبب وہ زخمی ہوگیا ۔زخمی ملازم کو فوری طور سب ضلع اسپتال کوکر ناگ منتقل کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج معالجے کیلئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت مستحکم ہے۔واقعہ کے فورا بعد یہاں لوگوں نے محکمہ کی مبینہ غفلت شعاری پر احتجاج کیا۔ادھر سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں نوناں بانڈی میں مرمتی کا کام کرتے ہوئے پیر کے روز بجلی کا ایک عارضی ملازم کھمبے سے گر کر شدیدی زخمی ہوگیا جس کو فوری ضلع ہسپتا ل پونچھ لایا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔سماجی و سیاسی کارکن عبدالرشید شاہپوری کے مطابق نوناں بانڈی گائوں میں عوام کے لئے بجلی بحال کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دینے والامحکمہ بجلی کا عارضی ملاز م جس کا نام حضور حسین شاہ و کہ اس وقت ضلع ہسپتال میں زخمی حالت میں زیر علاج ہے کے حادثہ کی وجہ بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے۔