کوٹ بلوال میں نظر بند5افراد کی رہائی کا حکم

سرینگر // جموں کشمیر انتظامیہ نے کوٹ بلوال جیل میں نظر بند 5کشمیریوں پر عائد سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیا ہے۔ ایک سینئر حکومتی افسر نے کہا کہ اگست 2019یں گرفتار کئے گئے 5افراد کو کوٹ بلوال جیل میں نظر بند کیا گیا تھا جن پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لا یا گیا تھا۔سنیچر کو پانچوں افراد  کیخلاف سیفٹی ایکٹ واپس لیا گیا اور انکی رہائی کے احکامات صادر کئے گئے۔جنہیں رہا کرنیکا فیصلہ کیا گیا ان میںمحمد مقبول ملہ، فاروق احمد شاہ،اعجاز شمشاد پرے،عادل فاروق بٹ اور فردوس احمد شاہ شامل ہیں۔5افراد کی رہائی کیساتھ ہی اب تک دو ہفتوں کے دوران 56افراد کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔