کوٹرنکہ //کوٹرنکہ تا خواص سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سا مناکرناپڑرہا ہے ۔سڑک کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی عدم توجہی سے مجبور مقامی لوگوں نے ایڈیشنل ڈپنی کمشنر کوٹرنکہ کو اس سلسلہ میں ایک یاداشت بھی پیش کی ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے مذکورہ سڑک کی تعمیر جاری ہے لیکن لاکھوں روپے خرچ کئے جانے کے با وجود بھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے دوران جہاں سڑپر چلنا مشکل ہو تا ہے وہائیں بارشوں کے پانی کی وجہ سے ان کی زمینوں کا نقصان بھی ہوتا ہے ۔انہوں نے سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتخابی دنوں میں لیڈران دیہی علا قوں میں آکر لوگوں کیساتھ بلند و بانگ وعدے کرتے ہیں لیکن انتخابات ختم ہو نے کے بعد اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی ۔انہوں نے مقامی و ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ تا خواص سڑک کو جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیت دستیاب ہو سکے ۔