کوٹر نکہ میں مارکیٹ چیکنگ

 
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ماہ صیام سے قبل انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کی گئی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔محکمہ مال اور امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ملازمین کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے مارکیٹ میں سبزیوں ،پھلوں کی فروخت کیساتھ ساتھ دیگر سازو سامان کے معیار کا معائینہ کیا ۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان میں عوام کومعیاری اشیاء خوردنی فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تاز ہ پھل اور سبزیاں فراہم کی جائیں جبکہ غیر معیاری ساز و سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔