کوٹرنکہ ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر شروع

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوترنکہ میں حکام کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی اضافی عمارت کی تعمیر کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ کے معززین و سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین او ر علاقہ سے منتخب رکن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کو مزید وسعت دینے کیلئے 2018میں اضافی بلاک کی تعمیر کے سلسلہ میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاہم بعد میں جموں وکشمیر میں حالت میں آئی خرابی اور خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے دوران دیگر پروجیکٹوں کیساتھ ساتھ مذکورہ عمار ت کی تعمیر بھی تعطیلات کا شکار ہوگئی تھی لیکن حالیہ دنوں میں مذکورہ معاملہ کو ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین کے نوٹس میں لانے کے بعد اب اس کی دوبارہ سے تعمیر شرو ع کر دی گئی ہے ۔عمارت کی تعمیر کا عمل دوبارہ سے شروع کر وائے جانے پر این سی لیڈر اور بلاک صدر محمد ایوب پہلوان ودیگر معززین نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین اور ڈی ڈی سی ممبر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔