کوٹرنکہ کے مختلف علا قوں میں پانی کا بحران

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف علا قوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔متعدد علا قوں میں پانی کی پاپئیں بوسیدہ ہوچکی ہیں جن کو تبدیل کرنے کے بجائے لفافوں سے باندھ کر عوام کو پانی فراہم کیا جا رہاہے ۔پنچایت دراج کے مختلف محلوں میں محکمہ پی ایچ ای کی نا قص کارکر دگی کی وجہ سے عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں پانی کی پاپئیں بوسیدہ ہو نے کی وجہ سے بارشوں کے دوران راستوں اور کھیتوں کاپانی ان بوسیدہ پاپئیوں کے ذریعہ لوگوں کے گھروں تک پہنچ جاتا ہے تاہم انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے رجوع بھی کیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت دراج میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو معیاری بنایا جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔