کوٹرنکہ میں یک روزہ پبلک دربار قائم کیا گیا

کوٹرنکہ //اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری پون کمار پریہار کی قیادت میں بدھل میں ایک عوامی دربارہ لگایا گیا جس میںبلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین 11پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ عام معززین و لوگوں نے بھی شرکت کی ۔عوامی دربار کے دوران عام لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 2006میں بدھل سے گھبر 8کلو میٹر سڑک بنائی گئی تھی لیکن 14برسوں کے بعد بھی اس کی نہ تو نالیاں بنائی گئی ہیں اور نہ ہی حفاظتی باندھ تعمیر کئے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ دیگر علاقو ں و پنچایتوں کے مکینوں نے بھی عوامی مسائل کے سلسلہ میں آفیسر موصوف کو جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دیہات میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کو بھی متحرک کیا جائے جبکہ لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔آفیسر موصوف نے عوامی مسائل کو جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی ۔